ابنا: ونزوئلا نے امریکہپر زور دیاہے کہ وہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد افغانستان اور عراق سے فوری طور پر اپنے فوجیوں کو نکال لے۔ ونزوئلا کی وزارت خارجہ کے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ مزید دہشت گردی سے نہیں کیاجاسکتا اس لئے اگر القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی موت کی خبروں میں صداقت ہے تواب امریکہکا اس خطے میں رہنے کا کا کوئی جواز نہیں بنتا اور اسے فوری طور پر وہاں سے نکل جانا چاہئے۔ ............ /169
2 مئی 2011 - 19:30
News ID: 239721
ونزوئلا کی وزارت خارجہ نے امریکہ پر زور دیاہے کہ وہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد افغانستان اور عراق سے فوری طور پر اپنے فوجیوں کو نکال لے۔